قاہرہ،22اپریل(ایجنسی) مصری ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر عبدالفتاح السیسی اتوار کو سعودی عرب کے خصوصی دورے پر ریاض پہنچیں گے جہاں وہ سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے۔
میڈیا کے مطابق جمعہ کی شام ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر السیسی اپنے دورہ
سعودی عرب کے دوران دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات کے فروغ پر بات کریں گے۔
بیان کے مطابق صدر السیسی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں علاقائی اور عالمی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ دونوں رہنماؤں میں ہونے والی بات چیت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کا موضوع سرفہرست ہو گا کیونکہ دونوں ملک دہشت گردی کو عرب خطے کے استحکام کے لیے سنگین چیلنج قرار دیتے ہیں۔